پاکستان سٹاک ایکسچینج 9 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر بند

Last Updated On 02 November,2018 06:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ نو ہفتوں کی بلند ترین سطح 42 ہزار پر بند ہونے میں کامیاب رہی۔

وزیراعظم کا دورہ چین سٹاک مارکیٹ کے لئے مثبت ثابت ہوا، کاروباری ہفتے کے آخری روز سرمایا کاروں نے مارکیٹ کے اختتام پر بڑھ چڑھ کر سرمایا کاری کی جس سے 100 انڈیکس میں 287 پوائنٹس اضافہ ہو گیا اور مارکیٹ 9 ہفتوں کی بلند ترین سطح 42 ہزار کے لیول پر بند ہوئی۔

جب سے سعودیہ عرب نے پیکیج کا اعلان کیا ہے مارکیٹ لگ بھگ 12 فیصد بڑھ چکی ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوران حصص کی مالیت میں 200 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق وزیراعظم کے دورہ چین سے کافی اُمیدیں وابستہ ہیں، چین کی جانب سے کسی بڑے پیکج ملنے کی صورت میں روپے کی قدر میں اضافے اور مارکیٹ کے انڈیکس میں مزید بہتری دیکھنے میں آ سکتی ہے۔