کراچی: (دنیا نیوز) سٹاک مارکیٹ میں 901 پوائنٹس کی کمی، 100 انڈیکس 41 ہزار 102 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر 748 پوائنٹس کی کمی ہوئی، 100 انڈیکس کمی کے بعد 41 ہزار 255 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، بعد ازاں پوائنٹس میں مزید کمی دیکھی گئی جو گر کر 901 پوائنٹس تک آ گئے، جس کے باعث 100 انڈیکس 41 ہزار 102 پوائنٹس کی سطح پر نیچے آ گیا۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بڑھتی درآمدات کے باعث زرمبادلہ ذخائر میں کمی کے باعث سرمایہ کاری میں وقتی کمی واقع ہونا کسی بڑے خطرے کی بات نہیں، دوست ممالک کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر میں ڈالرز کی ترسیل کے بعد معاشتی حالات میں مثبت تبدیلی آئے گی۔