کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں ڈالر مستحکم رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہو کر 134 روپے 20 پیسے پر فروخت ہوا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا، دوران ٹریڈنگ ایک وقت میں 100 انڈیکس 400 پوائنٹس سے زائد گر گیا مگر اختتام پر مارکیٹ 307 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 352 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی، انڈیکس میں گراوٹ کے سبب سرمایا کاروں کے لگ بھگ 50 ارب روپے ڈوب گئے۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 133 روپے 99 پیسے کی سطح پر بند ہوا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کمی کے بعد 134 روپے 20 پیسے پر فروخت ہوا۔