کراچی: (دنیا نیوز) ڈالرکی قیمت کو پر لگنے پر مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہو کر 61 ہزار700 روپے پر جا پہنچا۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 61 ہزار700 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوا جس سے 10 گرام سونے کی قیمت 52 ہزار 898 روپے ہو گئی۔