سیالکوٹ: (روزنامہ دنیا) 1960ء میں ہونے والے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بگلیہار ڈیم پر پانی روک لیا جس کے باعث دریائے چناب 95 فیصد خشک ہو گیا۔
بھارتی آبی جارحیت کے باعث دریائے چناب کا پانی مزید کم ہوکر چھ ہزار 67 کیوسک رہ گیا اور اس کا پچانوے فیصد حصہ خشک ہو گیا جس کے باعث زرعی شعبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب سے نکلنے والی نہر مرالہ راوی لنک مکمل بند ہونے کی وجہ سے قریبی دیہات میں پانی کی فراہمی ناممکن ہو کر رہ گئی ہے۔ یاد رہے بھارت دریائے چناب میں 55 ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے۔