امریکی ایجنسی نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کم کردی

Last Updated On 15 December,2018 04:46 pm

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کم کردی۔

آئی ڈی آر ریٹنگ جو پہلے ‘بی’ تھی اسے ‘بی مائنس’ کردیا گیا ہے ، فچ نے اپنے فیصلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بیرونی قرضوں کی بھاری ادائیگیاں کرنی ہیں، ادائیگیوں کی فنانسنگ کی صورتحال سے خدشات بڑھے ہیں جس نے بیرونی کرنسی میں تمسکات کے اجرا پر دیوالیہ خدشات بڑھائے ہیں، جس سے ریٹنگ کم ہوئی ہے ، فچ کے مطابق پاکستان کے مالیاتی مسائل، پبلک اداروں کے نقصانات، اندرونی حالات اور جیوپولیٹیکل صورتحال خدشات بڑھا رہی ہیں۔