حکومت کو معاشی اصلاحات کیلئے اہم فیصلوں میں دشواری کا سامنا، عالمی ادارہ

Last Updated On 17 January,2019 03:25 pm

کراچی: (دنیا نیوز) حکومت کو معاشی اصلاحات کے مشکل فیصلوں میں دشواری کا سامنا ہے، عالمی ریٹنگ کے ادارے فیچ سلوشن نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی۔

عالمی ریٹنگ کے ادارے فیچ سلوشن کے مطابق شرح سود میں اضافے سے نجی شعبے کے قرضوں کے حصول میں کمی آئے گی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو چیلنجز کا سامنا ہے، معاشی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہورہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کو اصلاحات کے لئے سخت فیصلوں میں دشواری کا سامنا ہے، موجودہ حکومت عالمی مالیاتی اداروں کو چھوڑ کر دیگر ذرائع سے قرض لے رہی ہے جس سے مستقبل میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

عالمی ریٹنگ کے ادارے فیچ سلوشن کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر تعجب نہیں ہوگا، روپے کی قدر میں استحکام کے لئے مزید امداد کی ضرورت پڑے گی۔