پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی کیلئے 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فنڈز کی منظوری

Last Updated On 25 January,2019 03:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) تعمیراتی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے اور روزگار میں اضافے کی خاطر حکومت نے "پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی" کے لئے 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے فنڈز کی منظوری دے دی۔

حکومت الیکشن میں عوام سے کئے گئے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر اور روزگار میں اضافے کا وعدہ وفا کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، اس تناظر میں حکومت نے گھروں کی خریداری اور تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے کی خاطر "پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی" کے لئے 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ ادارہ بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کو عوام کے لئے گھروں کی تعمیر یا خریداری سے متعلق قرض کی فراہمی کی ضمانت فراہم کرے گا۔