کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر آج 45 پیسے مزید سستا ہو گیا جس کے بعد 151 روپے 50 پیسے پر ٹریڈنگ ہوتی رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے گر گیا جس کے سبب 152 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا. سٹاک مارکیٹ میں 944 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
اوپن مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر 50 پیسے مزید سستا ہو گیا اور 152 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں 45 پیسےگرنے کے بعد ڈالر 151 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 944 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس 35 ہزار 581 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں 2 روز کے دوران 100 انڈیکس 2139 پوائنٹس بڑھا اور انڈیکس 6.3فیصد بڑھا۔
یاد رہے کہ امریکی ڈالر کی قدر میں گزشتہ روز ہی کمی آنا شروع ہوئی تھی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ اور انٹر بینک مارکیٹ میں 3 پیسے سستا ہوا تھا۔ اس کے بعد سونے کی قیمت بھی گرنا شروع ہوئی اور صرافہ مارکیٹوں میں 800 روپے فی تولہ تک سونے کی قیمت میں کمی آئی تھی۔