کراچی: (دنیا نیوز) نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کو منافع بخش بنانے لیے بجٹ میں کوئی اقدامات سامنے نہ آسکے تاہم حکومت نے پی آئی اے اور پاکستان سٹیل کو مزید اربوں روپے مالی امداد کے لیے رقم ضرور مختص کر دی۔
اربوں روپوں کا نقصان کرنے والے ادارے پی آئی اے اور سالوں سے بند سٹیل مل کو چلانے کے لیے حکومت بجٹ میں کوئی منصوبہ تو نہ لا سکی البتہ ان دونوں اداروں کو مجموئی طور پر 29 ارب روپے سے زائد کی مالی امداد کے لیے بجٹ میں رقم مختص کردی گئی ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 20-2019 کے لیے پی آئی اے کو 24 ارب 50 کروڑ اور سٹیل مل کو 4 ارب 80 کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔ رواں مالی کے بجٹ میں سٹیل مل کو 6 ارب روپے جبکہ پی آئی اے کو 19 ارب 60 کروڑ روپے دئیے گئے۔