لاہور: (دنیا نیوز) حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریا میں بارشوں کے بعد سیلابی پانی کے ریلے داخل ہونا شروع ہو گئے جبکہ پانی کی گنجائش صرف 34 فٹ باقی رہ گئی ہے۔
ڈیم میں زیادہ پانی آنے کے بعد 5 فٹ اضافے سے پانی کی سطح 303 فٹ ہو گئی، اس وقت ڈیم میں 339 فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔ ڈیم بھرنے کی صورت میں اسپل وے سے پانی کا اخراج شروع ہو جائے گا جبکہ اس میں 34 فٹ پانی کی گنجائش باقی رہ گئی۔
دوسری جانب لنگ لوہار کے قریب حب دریجی روڈ پر پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا جس کے باعث حب دریجی اور شاہ نورانی کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ ڈیم میں زیادہ پانی آنے کے بعد 5 فٹ اضافے سے پانی کی سطح 303 فٹ ہو گئی، اس وقت ڈیم میں 339 فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔ ڈیم بھرنے کی صورت میں اسپل وے سے پانی کا اخراج شروع ہو جائے گا جبکہ اس میں باقی گنجائش صرف 34 فٹ رہ گئی۔