انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے سستا، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

Last Updated On 08 August,2019 03:58 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد 158 روپے پر ٹریڈ کرتا رہا۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج شدید مندی کے سبب 5 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی اور 30 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کھو دی، مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

انٹر بینک میں آج ڈالر 25 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد 158 روپے پر ٹریڈنگ ہوتی رہی۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی چھائی رہی، کاروبار کے آغاز پر 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 29 ہزار 800 سے زائد پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا جو مارکیٹ کی 5 سال کی کم ترین سطح ہے۔ اس طرح مارکیٹ 30 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آ گئی۔

یاد رہے کہ سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز بھی بڑی مندی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو 120 ارب روپے کا نقصان ہوا۔