عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول 2 روپے 55 پیسے سستا ہونے کا امکان

Last Updated On 28 September,2019 10:05 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عوام کے لیے بڑی خوشخبری آنے کے لیے تیار ہے، یکم اکتوبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق اوگرا نے آئندہ ماہ اکتوبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے، پٹرول 2 روپے 55 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل تین روپے 23 پیسے فی لٹر کم ہونے کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے اضافہ کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 41 پیسے فی لٹر کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے، اوگرا نے قمیتوں میں ردو بدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی گئی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 63 پیسے تک کمی کی گئی تھی، یکم ستمبر سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جسکے بعد نئی قیمت 113 روپے 24 پیسے فی لٹر ہو گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 33 فی لٹر کمی کی گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 127 روپے 14 پیسے فی لٹر ہو گئی تھی۔

مٹی کا تیل 4 روپے 27 پیسے فی لٹرسستا کیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 57 پیسے ہو گئی تھی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی کی گئی۔ جسکے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 91 روپے 89 پیسے فی لٹر ہو گئی تھی۔
 

 

 

 

Advertisement