کراچی: (دنیا نیوز) ایک سال کے دوران مہنگائی کی شرح میں ہوش ربا اضافہ ہوا، پیاز، آلو، مرغی اور دالوں کی قیمتیں آسامان سے باتیں کرنے لگیں۔
ستمبر 2019 گزشتہ برس اسی ماہ کے مقابلے عوام کی جیبوں پر بھاری رہا۔ ایک سال کے دوران کھانے پینے کی مختلف اشیاء کے دام بے پناہ بڑھ گئے، جس نے عوام کی زندگی مزید مشکل بنا دی۔
ادرہ شماریات کے مطابق ایک سال میں گیس 115 فیصد مہنگی، پیاز 180 فیصد، مرغی 79 فیصد، دال مونگ 75 فیصد، چینی 37 فیصد، آلو 36 فیصد، ماش کی دال 30 فیصد، کوکنگ آئل میں 20 فیصد اور چائے کی قیمت میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم رہا اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں نہ بڑھی تو آنے والے مہینوں میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان ہے۔