کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں ڈالر آج 4 پیسے سستا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں 297 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر پھر سستا، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 4 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد 156 روپے 10 پیسے پر ٹریڈنگ ہوتی رہی، دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 297 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 34 ہزار 324 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی پاکستانی معیشیت کیلئے اچھا شگون ہے تاہم ملکی معاشی صورتحال تب بہتر ہو گی جب صنعتی پہیہ چلے گا اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔