اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ تاجروں سے ملاقات اچھی رہی، مزید بات چیت جاری ہے، ای سی سی اجلاس کے بعد تاجروں سے مذاکرات دوبارہ ہوں گے۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں سے بات چیت جاری ہے، دونوں اطراف سے معاملے کو بہتری کی طرف لانے کی کوشش کررہے ہیں، امید ہے آج کامیابی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کے صدر کیساتھ رابطے میں ہیں، ان سے امریکا میں بھی ملاقاتیں ہوئی تھیں، ورلڈ بینک چاہتا ہے کہ پاکستان کی معیشیت مستحکم ہو۔ صدر ورلڈ بینک پاکستان میں اقتصادی اصلاحات کے عمل کو سراہ رہے ہیں۔
حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے اقتصادی بہتری کے فوائد عوام تک پہنچیں، عملدرآمد کیلئے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔