لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر کی مارکیٹوں میں روپیہ ڈالر ایک مرتبہ پر حاوی ہو گیا، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدریں کم ہو گئیں۔
دنیا نیوز کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 11 پیسے کمی دیکھی گئی جس کے بعد پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ایک ڈالر کی قیمت 155 روپے 67 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری طرف انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی، روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 10 پیسے کم ہو کر 155 روپے 80 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔