کراچی: (دنیا نیوز) ڈالر آج پھر گراوٹ کا شکار، اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے اور انٹربینک میں 3 پیسے گر گیا۔
مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران امریکی کرنسی پھر تنزلی کا شکار رہی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے 20 پیسے گر گئی جس کے بعد 154 روپے 70 پیسے پر ٹریڈنگ ہوئی جبکہ انٹر بینک میں 3 پیسے کمی کے بعد ڈالر 154 روپے 93 پیسے پر فروخت ہوا۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر9 ماہ کی بلند ترین سطح 17 ارب 29 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، مرکزی بینک کے پاس 10 ارب 41 کروڑ جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 88 کروڑ ڈالر ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم بھی سٹیٹ بینک کو موصول ہوئی ہے جو پاکستانی کرنسی کی مالیت میں اضافے کا سبب ہو سکتی ہے۔