اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت

Last Updated On 20 January,2020 02:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصاد ی رابطہ کمیٹی نے آٹے کے بحران پر قابو پانے کے لئے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی، کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کھاد بھی 400 روپے بوری سستی کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

 حکام نے ای سی سی کو بتایا کہ پاسکو اور پنجاب کے پاس 41 لاکھ ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں، درآمدی گندم کی پہلی کھیپ 15 فروری تک پہنچ جائے گی۔ای سی سی نے ہدایت کی تین لاکھ ٹن گندم 31 مارچ تک پاکستان پہنچ جانی چاہیے۔

 اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ختم کرنے کی بھی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کھاد فی بوری 400 روپے سستی کی جائے۔

 

Advertisement