شبر زیدی کی صحت بہتر نہ ہوئی تو متبادل دیکھیں گے: عبدالحفیظ شیخ

Last Updated On 11 February,2020 03:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ شبر زیدی کی طبیعت بہت خراب، لمبی چھٹیوں پر ہیں، چیئرمین ایف بی آر کی صحت بہتر نہ ہوئی تو متبادل دیکھیں گے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شبر زیدی میرے فیورٹ ہیں، شبر زیدی لمبی چھٹیوں پر ہیں، اگر طبیعت بہتر نہ ہوئی تو متبادل دیکھیں گے، نیا چیئرمین اگر تلاش کیا تو شبر زیدی کی مشاورت سے کریں گے، شبر زیدی کی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹر ہی کرے گا۔

 

Advertisement