سٹاک مارکیٹ : رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز 33.67 پوائنٹس کی تیزی

Last Updated On 17 February,2020 05:04 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے باعث 33.67 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران سٹاک مارکیٹ کا آغاز غیری قینی صورتحال کے باعث ہوا، دوپہر بجے تک انڈیکس 100 سے زائد پوائنٹس سے محروم ہو گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا رحجان رہا تھا، پہلے کاروباری روز کے دوران 846.93 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، دوسرے کاروباری روز کے دوران 417.76 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ تیسرے روز 816.67 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، چوتھے کاروبار روز کے دوران 75.69 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی جبکہ کاروباری آخری روز 212.18 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔

آج کاروبار کے دوران دوپہر دو بجے تک انڈیکس 40173.94 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا تھا، کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 40047.93 پوائنٹس کی نچلی ترین سطح پر دیکھا گیا۔ اس دورران سرمایہ کاروں کی طرف سے غیر معمولی دلچسپی دکھائی گئی اور انڈیکس میں تیزی آئی، تیزی کے باعث انڈیکس 40521.69 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

ٹریڈنگ کے دوران 40521.69 پوائنٹس کی سطح تک جانے والا انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 33.67 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 40276.93 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

آج پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.08 فیصد کی تیزی دیکھی گئی جبکہ 7 کروڑ 75 لاکھ 51 ہزار 340 شیئرز کا لین دین ہوا۔ سرمایہ کاروں کی طرف سے حصص کی فروخت کو ترجیح دی گئی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر یقینی صورتحال کی سب سے بڑی وجہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) ہے۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والی میٹنگ کے دو روز ہو چکے ہیں، قوی امکان ہے کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا جس کے بعد سرمایہ کار سٹاک مارکیٹ میں بھرپور ٹریڈنگ کریں گے۔
 

Advertisement