سعودی عرب میں عمرہ زائرین کے داخلے پر پابندی، ایئرلائینز کا پیسے واپس کرنے کا اعلان

Last Updated On 03 March,2020 01:01 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سعودی عرب کی جانب سے عمرہ زائرین کے داخلے پر عارضی پابندی کے بعد پی آئی اے سمیت مختلف ایئرلائینز نے بغیر چارجز ٹکٹَ ریفنڈ کرنے کا اعلان کر دیا۔

پی آئی اے، امارات اورسعودیہ سمیت مختلف ایئرلائینز نے ٹریول ایجنٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ بغیر چارجز مسافروں کو ریفنڈ کی ادائیگی کریں۔ ایئرلائینز کے مطابق جن زائرین نے 15 مارچ تک سفر کرنے کی خاطر عمرے کے ٹکٹ خرید رکھے تھے انھیں خریدے گئے ٹکٹ پر بغیر چارجز رقم واپس کی جا رہی ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے کرونا کے باعث عمرہ زائرین کے داخلے پر عارضی پابندی عائد کی ہے تاہم اس کا اطلاق وزٹ، بزنس اور اقامہ ویزہ ہولڈر پر نہیں ہے۔