لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ اور دس گرام سونا مزید 150 اور 128 روپے سستا ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں سونا 9 امریکی ڈالر سستا ہو گیا جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 1596 امریکی ڈالر ہو گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے بعد ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران سونا سستا ہو گیا، ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، حیدر آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونا 150 روپے کمی کے بعد 92150 روپے کا ہو گیا ہے۔
دریں اثناء فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 128 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 79004 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف ملک بھر میں چاندی کی قیمت 1000 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔