لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران فی تولہ اور دس گرام بالترتیب سونا 100 اور 86 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 امریکی ڈالر بڑھ گئی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 1644 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
دوسری طرف عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، حیدر آباد، راولپنڈی، سکھر سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 94200 روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی طر دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 86 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 80761 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دریں اثناء چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد چاندی کی قیمت 1000 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔