کراچی: (دنیا نیوز) سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی، فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
کرونا وائرس کے سبب عالمی معیشت پہلے ہی مشکل صورتحال کا شکار ہے، جہاں خام تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں وہاں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ 700 روپے اضافے کے ساتھ سونا 95 ہزار 2 سو روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 سو روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 81 ہزار 618 روپے کا ہو گیا ہے۔