ملائشیا سے ترسیلات زر 2.36 فیصد بڑھ گئیں: سٹیٹ بینک

ملائشیا سے ترسیلات زر 2.36 فیصد بڑھ گئیں: سٹیٹ بینک

میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہےکہ جولائی 2019 تا فروری 2020 ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 1.041 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 2.36 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 1.017 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ فروری 2020ء میں ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 118.85 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔

یہ شرح گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 8.28 فیصد زیادہ ہے۔ فروری 2019 میں ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 109.85 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک بھجوایا تھا۔