کراچی: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر سٹیٹ بینک نے صارفین کے لئے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے صارفین کو قرضوں کی ادائیگی ایک سال تک موخر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گاڑی، گھر، ذاتی خرچ اور کریڈٹ کارڈ کے صارفین کا قرض موخر ہو سکے گا۔ یہ سہولت ان صارفین کے لئے دستیاب ہوگی جن کی ادائیگی 31 دسمبر تک ریگولر ہو۔
اس کے علاوہ جو صارفین سود یا منافع کی رقم ادا نہ کر سکیں وہ ری سٹرکچر کی درخواست کر سکتے ہیں۔ قرضوں کو موخر یا ری شیڈول کرنے سے کریڈٹ ہسٹری متاثر نہیں ہوگی۔ قرضوں کی ری شیڈول اور موخر کرنے کی درخواست بینک ہلپ لائن پر کی جائے گی۔