انٹر بینک میں امریکی ڈالر 15 پیسے سستا

Last Updated On 03 April,2020 04:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 15 پیسے سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوران امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں مہنگا ہوتا جا رہا تھا تاہم کاروباری ہفتے کے آخری روز کے دوران امریکی کرنسی 15 پیسے سستی ہو گئی جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 166 روپے 77 پیسے ہو گئی ہے۔