اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیول ایڈجسٹمنٹ 3 ماہ کیلئے مؤخر کرنے کی تجویز منظور کر لی گئی، پائیدار ترقی پروگرام کیلئے ایک ارب 70 کروڑ گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
اجلاس کے دوران تاپی پائپ لائن منصوبے کیلئے گیس قیمتوں کا تعین کرنیوالی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ ای سی سی نے 4 سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری بھی دی، ایف پی ایس سی کیلئے 16 کروڑ، اسپیشل سکیورٹی ڈویژن جنوبی فیز ون کیلئے 11 ارب 48 کروڑ اور ایس سی او کیلئے 46 کروڑ 42 لاکھ روپے کی گرانٹس دی جائیں گی۔
کمیٹی اراکین کو آئی ایم ایف کی جانب سے کورونا وبا کے خلاف اقدامت کی مد میں ملنے والے متوقع قرض سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔