اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کیلئے 84 کروڑ روپے کے سبسڈی چارجز کی منظوری دے دی ہے۔
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 9 کروڑ روپے سے زیادہ کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔
ای سی سی نے پنجاب رینجرز کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کر لی، پختوانخواہ میں ایف سی ٹریننگ سینٹر کے قیام ایڈوانس فنڈز جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔