لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک روپیہ 44 پیسے سستا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے چوتھے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی میں تنزلی دیکھی گئی، ڈالر کی قدر 1 روپیہ 44 پیسے گری جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 160 روپے 17 پیسے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں بڑھوتری دیکھی گئی تھی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوا تھا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی نئی قیمت 161.50 روپے ہو گئی تھی۔
اوپن مارکیٹ کے برعکس انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہو گیا تھا جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 161 روپے61 پیسے ہو گئی تھی۔