کراچی: (دنیا نیوز) چار سال کے دوران بینکنگ ٹرانزیکشنز میں اضافے کیساتھ ساتھ شکایات بھی دُگنی ہوئی، سٹیٹ بینک نے مالیاتی اداروں کی شکایات سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
سٹیٹ بینک نے سال 2016ء سے 2019ء کے درمیان بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کی شکایتوں پر رپورٹ جاری کی ہے، جس کا مقصد بینکوں میں شکایات کی مینجمنٹ کے نظام کی جانچ پڑتال تھا۔
رپورٹ کے مطابق چار سال کے دوران شکایات 7 لاکھ سے بڑھ کر 15 لاکھ سے تجاوز کرگئی، اس عرصے میں بینکنگ ٹرانزیکشن میں 110 فیصد اضافے ہوا، اے ٹی ایم استعمال کرنے والے اکاؤنٹس 62 فیصد جبکہ ڈپازٹ اکاونٹس کی تعداد 81 فیصد تک بڑھ گئی ۔۔
دوسری جانب ای بینکنگ سروس استعمال کرنے والوں کی تعداد 71 فیصد بڑھ گئی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق چار سال میں کریڈٹ کارڈ ٹرانزیکشز میں 118 فیصد اضافہ ہوا، کریڈٹ کارڈ کی ٹرانزیکشنز 18 ملین سے 39 ملین تک پہنچ گئی، ہر سال مالیاتی اداروں نے 97 فیصد شکایات کا ازالہ کیا۔