آئل ریفائنریز کو مارکیٹنگ اور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے قیام کی اجازت دینے کا فیصلہ

Last Updated On 29 July,2020 10:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کا آئل ریفائنریز کے شعبے میں جدت اور مسابقت کے فروغ کے لئے اہم قدم آئل ریفائنریز کو اپنی مارکیٹنگ اور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے قیام کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیاگیاہے پٹرولیم ڈویژن کی تجاویز کی وفاقی کابینہ سے مںظوری لی جائے گی۔

دستاویز کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے ریفائننگ کے شعبے میں مسابقت کے فروغ کے لیے تجاویز تیار کرلی ہیں تجاویز کے مطابق اب آئل ریفائنری اپنی مصنوعات کی خود ترسیل اور تقسیم کرسکیں گی ریفائنریوں کو اپنی آئل مارکیٹنگ کمپنی قائم کرنےکی اجازت ہوگی۔

دستاویز کے مطابق حکومت اب آئل ریفائنریز کو پٹرولیم مصنوعات خریدنے کی گارنٹی نہیں دے گی ریفائنریاں صرف شارٹیج والی مصنوعات ہی درآمد کرسکیں اور سرپلس مصنوعات برآمد بھی کرسکیں گی پٹرولیم ڈویژن کی تجاویز کے مطابق آئل ریفائنریاں اپنی مصنوعات کسی بھی کمپنی کو فروخت کرسکیں گی۔