تولہ سونا 250 روپے مہنگا ہو کر 1 لاکھ 22 ہزار 750 روپے کا ہو گیا

Last Updated On 29 July,2020 05:14 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کا مزید اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت میں 25 امریکی ڈالر کی بڑھوتری دیکھی گئی جس کے بعد فی اونس سونے کی نئی قیمت ایک ہزار 955 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی سطح پر سونے کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، فیصل آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 22 ہزار 750 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی مسلسل بڑھ رہی ہے، دس گرام سونے کی قیمت میں 214 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار 238 روپے ہو گئی ہے۔

مزید برآں چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے گھٹ گئی جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت ایک ہزار 470 روپے ہو گئی ہے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت میں 25.72 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1 ہزار 260.28 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی سطح پر چاندی کی قیمت 24.30 امریکی ڈالرہو گئی ہے۔