کوئٹہ کی مویشی منڈیوں میں قربانی کے چھوٹے بڑے جانوروں کی قیمتوں میں مزید اضافہ

Last Updated On 30 July,2020 11:00 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کی مویشی منڈیوں میں قربانی کے چھوٹے بڑے جانوروں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا جس سے مہنگائی کے ستائے لوگ بلبلا اٹھے۔ محکمہ حیوانات کی جانب سے بھی اس سال سستی مویشی منڈی نہیں لگائی گئی۔

کوئٹہ میں سرکاری ملازمین نے تنخواہیں ملنے کے بعد قربانی کے جانور خریدنے کے لئے مویشی منڈیوں کا رخ کر لیا ہے، جانوروں کی خرید و فروخت میں اضافہ دیکھنےمیں آ رہا ہے۔ فروخت بڑھنے کے ساتھ ہی جانوروں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ پہاڑی بکرے 20 سے 45 ہزار، دیسی بکرے 35 سے ایک لاکھ، ترکی نسل کے دنبے 50 سے 90 ہزار اور چھتروں کی قیمت 25 سے لیکر 85 ہزارروپے تک پہنچ گئی ہے۔

شہر کی بڑی مویشی منڈی میں بیلوں کےنرخ کسی کے وارے میں نہیں، بیل 90 ہزار سے لیکر6 لاکھ روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔ اجتماعی قربانی کرنے والے بھی مہنگائی کے ہاتھوں بے بس نظر آتے ہیں۔

محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے ہر سال عید قرباں کے موقع پر لوگوں کو ریلیف دینے کے لئے سستی بکرا منڈی لگائی جاتی تھی جو رواں سال نہیں سج سکی۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے