انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے مہنگا ہو گیا

Published On 03 September,2020 12:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ، انٹربینک مارکیٹ میں 40 پیسے مہنگا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی اونچی اڑان، انٹربینک میں 40 پیسے اضافے کے ساتھ 166 روپے پر ٹریڈ کرنے لگا۔ گزشتہ روز ڈالر ریٹ میں 2 پیسے کی تنزلی دیکھی گئی تھی اور پاکستانی کرنسی کے مقابلے 165 روپے 60 پیسے پر فروخت ہوا تھا۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر ایک روپیہ بیس سستا ہوا تھا جس کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت 167 روپے 43 پیسے سے گر کر 166 روپے 23 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

دوسرے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر روپیہ تگڑا ہوا، انٹر بینک میں ڈالر مزید 61 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 165 روپے 62 پیسے ہو گئی تھی۔