پاکستان سٹاک کو ایشیا کی بہترین مارکیٹ قرار دیئے جانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں: حفیظ شیخ

Published On 08 September,2020 09:55 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائہ خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان سٹاک کو ایشیا کی بہترین مارکیٹ قرار دیئے جانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مشیر خزانہ ڈاکٹر نے لکھا کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ سات روز کے دوران تجارتی حجم تین مرتبہ ایک ارب شیئر سے تجاوز کر گیا۔

عبد الحفیظ شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایشیاء کی بہترین سٹاک مارکیٹ قرار دیئے جانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ حصص مارکیٹ کی بہترین کارکردگی جاری ہے۔

دوسری طرف مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی وزرا اجلاس سے خطاب کیا اور کورونا کے نقصانات اور درپیش چینلجز پر بریفنگ دی۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کورنا وائرس نے عالمی کساد بازاری کو جنم دیا، کورونا کے خلاف عالمی معیشتوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، کورونا کے خلاف فوری طور پر وسائل فراہم کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد معاشی ترقی تیز کرنے کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہوگا، وباء سے متاثرہ کاروبار کو قرضوں کی واپسی میں رعایت دی، وزیر اعظم عمران خان نے قرض موخر کرنے کی تجویز پیش کی۔

عبد الحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد معاشی ترجیحات ازسر نو متعین کرنے کی ضرورت ہے، کورونا کے بعد پسماندہ ملکوں کو پہلے سے زیادہ توجہ کی ضرورت ہے، پاکستان نے معیشت کو دستاویزی بنایا، کورونا سے پہلے اور بعد میں معاشی نظم و ضبط بہتر کیا ہے۔