اسلام آباد: (دنیا نیوز) ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں مہنگائی 0.71 فیصد بڑھ گئی۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ہفتے میں مہنگائی 0.71 فیصد بڑھ گئی۔ حالیہ ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔ پیاز ساڑھے 11، ٹماٹر 10 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق چکن برائلر 10 روپے فی کلو، انڈے 4 روپے فی درجن مہنگے ہوئے، لہسن 4 روپے، آلو ایک روپے، دال مونگ 3 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 10 روپے مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اوسط چینی فی کلو 33 پیسے مہنگی ہوئی، چینی کی اوسط قیمت 96.29 روپے سے بڑھ کر 96.62 روپے فی کلو ہوگئی، حالیہ ہفتے آٹا، دال چنا، گھی، دال مسور بھی مہنگی ہوئی، ایک ہفتے میں 3 اشیاء کی قیمتوں میں کمی,24 میں استحکام رہا۔