ستمبر کے دوران ملکی برآمدات میں چھ فیصد اضافہ ہوا ہے: مشیر تجارت

Published On 02 October,2020 07:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے کہاہے کہ رواں سال ستمبرمیں برآمدات میں چھ فیصد اضافہ ہواہے۔ توقع ہے کہ اکتوبر میں مزید بہتری آئے گی۔

اپنے ایک ٹویٹ میں مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے کہاکہ رواں سال ستمبر میں برآمدات گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں بہتر ہوئی ستمبر میں برآمدات میں 6 فی صد اضافہ ہوا، اللہ کا شکرکہ اضافہ بہتر رہا ،اگست میں برآمدات میں 15 فی صد کمی ہوئی تھی۔

مشیر تجارت نے کہاکہ ابھی بھی بہت سارے آرڈرز رکے ہوئے ہیں ہم برآمدات میں مزید بہتری لا سکتے ہیں، توقع ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں برآمدات میں مزید بہتری آئےگی۔

انہوں نے کہا کہ برآمدکندگان پہلے سے ملے آرڈرز کو کلیئر کرنے کے ساتھ نئے آرڈرز کے حصول کو ممکن بنائیں۔