ایک ہفتے کے دوران امریکی ڈالر 70 پیسے سستا ہو گیا

Published On 10 October,2020 05:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 66 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 70پیسے سستا ہوگیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 164روپے 50پیسے سے کم ہوکر 163روپے 84پیسے کا ہوگیا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک ہفتے کے دوران 164روپے 80پیسے سے کم ہوکر 164روپے 10پیسے کا ہوگیا ہے۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اس ایک ہفتے کے دارون درآمدی ادائیگیوں میں کمی اور برآمدات میں اضافے کے باعث ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔