فی تولہ سونے کی قیمت 750 روپے گر گئی

Published On 27 October,2020 05:21 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ایک امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اوس سونے کی قیمت 1 ہزار 903 امریکی ڈالرہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونا 750 روپے سستا ہونے کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار 500 روپے کا ہو گیا۔

اُدھر فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 643 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اور دس گرام سونے کی نئی قیمت 98ہزار 165 روپے ہو گئی ہے۔

مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکاڈ کیا گیا اور قیمتیں بالترتیب 1230روپے اور 1063.10 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔