لاہور: (ویب یسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمت میں اضافہ ہونے لگا، فی تولہ کی قیمت مزید 450 روپے بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد نئی قیمت 1890 امریکی کرنسی ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 650 روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 387 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 580 روپے ہو گئی ہے۔
تاہم چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد قیمتیں بالترتیب 1200 روپے اور 1011.65 روپے پر برقرار ہیں۔