کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تمام سبزی منڈیوں میں ماسک لگانا لازمی قرار دیدیا۔ عمررسیدہ شہریوں کے سبزی منڈیوں میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر کی تمام سبزی منڈیوں میں بغیر ماسک کے آمد پر پابندی ہو گی۔ خرید و فروخت کے تمام مراحل میں ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے۔ جس سبزی منڈی میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا اسے بند کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ عمررسیدہ شہریوں کی سبزی منڈی میں داخلہ پر پابندی ہوگی۔ سبزی منڈی میں رش کم کرنے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے ایک شخص کو داخلہ کی اجازت ہوگی۔ وزیر زراعت نے تمام سبزی منڈیوں کے مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمینز کو گیٹس پر سینیٹائزر مشینیں نصب کرنے کا بھی حکم دیا۔