سٹاک مارکیٹ: کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی تیزی، انویسٹرز کو اربوں کا فائدہ

Published On 11 December,2020 05:15 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے دوران 164.55 روپے کی تیزی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، صبح دس بجے تک انڈیکس میں 230 پوائنٹس سے زائد کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 42628.01 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا تاہم یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور کاروبار کا اختتام 164.55 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 42470.39 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.39 فیصد کی بڑھوتری دیکھی گئی اور 30 کروڑ 27 لاکھ 81 ہزار 694 شیئرز کا لین دین ہوا۔تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو 15 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔