اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ آلو کی ڈویلپمنٹ کونسل قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے لکھا کہ آئندہ تجارتی پالیسی میں دور رس پالیسی کی تیاری میں مدد ملے گی۔
انہوں نے لکھا کہ آلو کے کاشتکاروں اور برآمد کنندگان کے ساتھ وزارت میں بامقصد مشاورت ہوئی۔ مشاورت کے دوران آلو کی ڈویلپمنٹ کونسل قائم کرنے پر اتفاق ہوا۔ آئندہ تجارتی پالیسی میں دور رس پالیسی کی تیاری میں مدد ملے گی ۔ جلد آلو کی کاشت کے علاقوں کا دورہ کرکے کاشتکاروں سے ملوں گا۔