اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصاد ی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے مزید آٹھ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دیدی۔ 5 لاکھ ٹن چینی ٹریڈنگ کارپوریشن اور تین اکھ ٹن نجی شعبہ درآمد کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس کے دوران 8 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے اجازت دے دی گئی، درآمدی چینی پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔
5 لاکھ ٹن چینی ٹریڈنگ کارپوریشن اور 3 لاکھ ٹن نجی شعبہ درآمد کرے گا جبکہ چینی کی در آمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں 5.25 فیصد کمی کی گئی ہے ۔ اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی کے لیے 16 ارب 62 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت منصوبہ بندی کے لیے 16 ارب 62 کروڑ روپے ، وزارت داخلہ کے لیے 1کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ اوراسلام آباد ہائیکورٹ کے تحت تین نئی عدالتوں کے قیام کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی جبکہ روز ویلٹ ہوٹل کی فنڈنگ کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ ای سی سی نے ٹیکسٹائل پالیسی 2020سے 2025 ، قومی فریٹ اینڈ لاجسٹکس پالیسی اور روڈ ٹو مکہ منصوبے کو وسعت دینے کا معاملہ موخر کر دیا۔