لاہور: (ویب ڈیسک) رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہو گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 160 روپے 22 پیسے سے گر کر 160 روپے 16 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/D2jIHGhkGY pic.twitter.com/sOexF0bJuO
— SBP (@StateBank_Pak) February 2, 2021