ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

Published On 04 February,2021 04:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ 10دنوں میں ڈالر 81پیسے سستا ہوگیا ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر20 پیسے سستا ہوکر 159روپے 99پیسے کا ہوگیا۔۔ 25 جنوری سے اب تک ڈالر کی قدر میں 81پیسے کی کمی ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

تجزیہ کار کہتے ہیں کہ برآمدات میں اضافہ ، درآمدات میں کمی اور محصولات بڑھنے کے باعث ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے ۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج ملا جالا رجحان رہا0۔۔ 100انڈیکس 28پوائنٹس کمی سے 46ہزار 905پوائنٹس پر بند ہوا،