یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی مزید بڑھنے لگی، ایک بار پھر متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

Published On 08 February,2021 09:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی مزید بڑھنے لگی، ایک بار پھر متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ خشک میوہ جات 3 ہزار 175 روپے تک فی کلوگرام مہنگے ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی رکنے کا نام نہیں لے رہی، ایک مرتبہ پھر یوٹیلیٹی سٹورز پر قیمتوں میں بڑھوتری دیکھی گئی، چلغوزے کی قیمت میں فی کلو گرام 3 ہزار 175 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اخروٹ فی کلوگرام 1400 روپے مہنگا کردیا گیا۔

بادام فی کلوگرام 1185 روپے تک مہنگا کردیا گیا، کاجو کی قیمت میں فی کلوگرام 1190 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی جبکہ پستہ فی کلوگرام 915 روپے مہنگا کردیا گیا

یوٹیلیٹی سٹورز پر انجیر کی فی کلو گرام قیمت میں 705 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، کالا چنا فی کلوگرام 215 روپے مہنگا کردیا گیا، گرم مصالحہ کی 100 گرام قیمت میں 18 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ الائچی 25 گرام 118 روپے مہنگی کردی گئی۔ خشک کھجور چھوہارا کی فی کلوگرام قیمت میں 175 روپے کا اضافہ کیا گیا۔

چکوال والی ریوڑی 200 گرام 27 روپے ، 200 گرام پان مصالحہ 23 روپے ، 100 گرام چاٹ مصالحہ 10 روپے ، ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا۔

شیمپو اور صابن کی قیمت میں بھی 10,10 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور یوٹیلیٹی سٹورز پر قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔