لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 183.92 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کا پہلا روز مندی کی لپیٹ میں آ گیا، پہلے کاروباری روز کے دوران کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، صبح دس بجے تک انڈیکس میں 105.41 پوائنٹس کی بڑھوتری دیکھی گئی اور انڈیکس 105.41 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 47 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور 100 انڈیکس کا اختتام 183.92 پوائنٹس کی مندی پر ہوا اور انڈیکس 46721.87 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر ہوا۔
پورے کاروباری روز کے 0.39 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور دوران کاروبار میں 18 کروڑ 98 لاکھ 59 ہزار 902 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 25 ارب روپے کے قریب نقصان برداشت کرنا پڑا۔